بیلجیئم میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک آپریشن میں دو مشتبہ افراد کو ملک میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔
عہدیداروں نے حراست میں لیے گئے دو بھائیوں کے نام نورالدین ایچ اور حمزہ ایچ بتائے ہیں۔
حکام کے مطابق انھیں جمعہ کو دیر گئے تلاشی کی کارروائی کے دوران مانس اور لیگ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
استغاثہ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ دونوں مشتبہ افراد
بیلجیئم میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ان کے قبضے سے کسی طرح کا گولہ و بارود نہیں ملا۔ دنوں بھائیوں کو جج کے سامنے ہفتے کو پیش کیا جائے گا اور جج یہ فیصلہ کریں گے کہ انھیں مزید قید میں رکھنا ہے یا نہیں۔
مارچ میں برسلز کے بم دھماکوں کے بعد سے بیلجیئم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ان بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
برسلز یورپی یونین اور نیٹو کا صدر دفتر ہے۔